ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: مناسب جانچ پڑتال کے بعد ہی ’ موگیر ‘ طبقے کو کاسٹ سرٹیفکٹ : ریاستی حکومت کا سرکلر

بھٹکل: مناسب جانچ پڑتال کے بعد ہی ’ موگیر ‘ طبقے کو کاسٹ سرٹیفکٹ : ریاستی حکومت کا سرکلر

Tue, 05 Nov 2019 20:34:14    S.O. News Service

بھٹکل:05؍نومبر(ایس اؤ نیوز)صدر ہند کے اعلامیہ کرناٹکا ریاستی پسماندہ ذات فہرست نمبر 78’موگیر‘ پسماندہ ذات عوام کو کاسٹ سرٹیفکٹ دینے کے دوران تعلقہ تحصیلدار، اے سی اور ضلع ذات تفتیشی کمیٹی کے صدر عرف ڈی سی  کو چاہئے کہ وہ کرناٹکا ریاست پچھڑی  ذات، پچھڑے طبقےاور پسماندہ ذات اور طبقے (ریزرویشن اور تقرر وغیرہ ) قانون 1990-1992اور دیگر ترمیمات کے مطابق مناسب جانچ پڑتال کرنے کے متعلق ریاستی حکومت نے سرکلر جاری کیا ہے۔

اس قبل محکمہ سماجی فلاح وبہبودی کی طرف سے جاری کردہ سرکلر میں خامیاں ہونےکی وجہ سے ان سرکلر س کو واپس لیاگیا ہے۔ حکومت نےکہا ہے کہ ذات کی سند دینے کے دوران عدالت عظمیٰ نے کماری مادھوری اور اڈیشنل کمشنر وغیرہ کے معاملات 1995ایس سی 94میں دئیے گئے رہنما خطوط کے مطابق سند فراہم کریں۔ اگر کوئی فرد یا افسر مندرجہ بالا اصولوں کی ان دیکھی کرتے ہوئے سرٹیفکٹ دیتاہےتو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کئے جانے کی سرکارکے سکریٹری کی طرف سے جاری کردہ سرکلر میں جانکاری دی گئی ہے۔


Share: